اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق،
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ہفتے کے روز صنعا پر امریکی
جارحیت کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور اس کی مذمت کی۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ نے یمن پر حملہ
کرکے نہ صرف عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ تمام
انسانی اصولوں کو پاؤں تلے روند ڈالا ہے جو واضح طور پر جنگی جرم ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے یمنی عوام اور حکومت کی
جانب سے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کو ان کی شرافت، اللہ پر ایمان اور عقیدے میں
استحکام کی علامت قرار دیا۔
انھوں نے عالم اسلام، علاقے کے ممالک اور اقوام
متحدہ کی جانب سے امریکہ، برطانیہ اور صہیونی ریاست کے خلاف سنجیدہ اقدام کی بھی
اپیل کی۔
۔۔۔۔۔۔
110